ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / رابرٹ واڈرا کے زمین سودے کی تحقیقات کر رہے جسٹس ڈھینگرا کو ملا اگست تک کا وقت

رابرٹ واڈرا کے زمین سودے کی تحقیقات کر رہے جسٹس ڈھینگرا کو ملا اگست تک کا وقت

Fri, 01 Jul 2016 23:48:19    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کو ہریانہ میں کانگریس کی حکومت کی مدت کے دوران زمین سودے کے لئے قوانین کو تبدیل کر کے فائدہ پہنچایا گیا تھا یا نہیں، اس معاملے کی تحقیقات کر رہے جسٹس ایس این ڈھینگرا کو ہریانہ حکومت نے تحقیقات کے لئے اور وقت دے دیا ہے۔جمعرات کو جسٹس ڈھینگرا نے رپورٹ تیار کرنے کے لئے اور وقت مانگا تھا،اب یہ رپورٹ اگست تک سونپی جانی ہے۔جسٹس ڈھینگرا نے جانچ کے لئے اور مہلت مانگتے ہوئے وزیر اعلی منوہرلال کھٹر کو مطلع کیا تھا کہ انہیں کچھ نئی معلومات ملی ہیں، جو کہ اس زمین سودے میں شامل سرکاری افسران کی شناخت میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ان کاغذوں کی تحقیقات کے لئے جسٹس ڈھینگرا نے وقت مانگا ہے۔کانگریس کی بھوپندر سنگھ ہڈا حکومت کے دور حکومت کے دوران رابرٹ واڈرا اور دیگر ڈیولپرز کی طرف سے کئے گئے زمین سودے کی تحقیقات کے لئے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)کی منوہرلال کھٹر حکومت نے تقریبا ایک سال پہلے ریٹائرڈ جسٹس ڈھینگرا کو مقرر کیا تھا۔تحقیقات کے دوران اس بات پر بھی تنازعہ ہوا کہ دہلی ہائی کورٹ میں جج رہ چکے 67سالہ جسٹس ڈھینگرا نے رابرٹ واڈرا یا ان کے ریئل اسٹیٹ کمپنی اسکائی لائٹ ہاسپٹیلٹی کے کسی نمائندے یا اس سودے میں مبینہ بدعنوانیوں کو بے نقاب کرنے والے سینئر افسر اشوک کھیمکا کو بھی پوچھ گچھ کے لئے نہیں بلایا۔


Share: